وفاقی وزیر مشاہدالہ خان نے اینٹوں کے پہلے ماحول دوست زگزیگ ڈیزائن کے بھٹے کا باضابطہ افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہدالہ خان نے اینٹوں کے پہلے ماحول دوست زگزیگ ڈیزائن کے بھٹے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ بھٹے کی ڈیجیٹل ربن کٹنگ کے ذریعے افتتاح کی تقریب پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں روایتی بھٹوں کو زگزیگ کلن میں تبدیل کر کے انرجی ایفیشنسی اور ماحول …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہدالہ خان نے اینٹوں کے پہلے ماحول دوست زگزیگ ڈیزائن کے بھٹے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ بھٹے کی ڈیجیٹل ربن کٹنگ کے ذریعے افتتاح کی تقریب پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں روایتی بھٹوں کو زگزیگ کلن میں تبدیل کر کے انرجی ایفیشنسی اور ماحول دوست سبز انقلاب لانے کے حوالے سے اپنی روایتی شناخت کرانے جا رہے ہیں۔ زگزیگ کلن کی بدولت مزدوروں کو کام کا بہتر ماحول دستیاب ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اردگرد کی آبادی کو قدرے صاف ماحول میسر ہوگا اور 40 سے 30 فیصد تک کوئلہ کی کھپت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔