اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو قابل تجدید توانائی پالیسی اور مسابقتی عمل کے ذریعے نئی پیدا واری کمپنیوں کی پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کے حوالے سے بریف کیا گیا۔کابینہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو اس عمل کو تیز بنانے …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کو قابل تجدید توانائی پالیسی اور مسابقتی عمل کے ذریعے نئی پیدا واری کمپنیوں کی پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کے حوالے سے بریف کیا گیا۔کابینہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو اس عمل کو تیز بنانے کی ہدایت کی۔کابینہ کمیٹی نے مختلف پروجیکٹ کمپنیوں کو وزارت توانائی کی سفارشات کی بنیاد پر ان کی متعلقہ کیٹگری میں رکھنے کی بھی منظور ی دے دی۔کابینہ کمیٹی کو ملک کی مستبقل کی بجلی کی مانگ اور اس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ نیپرا نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے مارکیٹ کا ایڈوانس ڈیزائن آخری مراحل میں ہے۔کابینہ کمیٹی نے توانائی شعبے کی گورننس میں بہتری لانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اے ای ڈی بی، پی پی آئی بی اور مختلف بجلی ساز اداروں کے سی ای اوز کی تقرری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور وزارت توانائی میں پالیسی سازی کیلئے ٹیکنکل ڈائریکٹوریٹ کے قیام کیلئے کام جاری ہے۔ وزارت بحری امور نے ملکی تیل کی سٹوریج کی آف شورصلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی رپورٹ پیش کی، جس کا معاشی جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کر دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید، وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔








