وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال کی ایڈوائزر ٹو سٹیٹ کونسل چائنہ پروفیسر جسٹن یی فو لن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی پاکستانی معیشت میں استحکام کا باعث بنے گی، صنعتوں کی منتقلی سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے، ماضی میں چین اور پاکستان کے مابین تعاون سفارتی، تزویراتی اور دفاعی امور تک محدود رہا، اقتصادی راہداری نے چین اور …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی پاکستانی معیشت میں استحکام کا باعث بنے گی، صنعتوں کی منتقلی سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے، ماضی میں چین اور پاکستان کے مابین تعاون سفارتی، تزویراتی اور دفاعی امور تک محدود رہا، اقتصادی راہداری نے چین اور پاکستان کے مابین تعاون کو نئی جہت دی۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایڈوائزر ٹو سٹیٹ کونسل چائنہ و سابق سینئر نائب صدر ورلڈ بنک پروفیسر جسٹن یی فو لن سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے بعد چین اور پاکستان کے مابین اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعلقات کا آغاز ہوا، اقتصادی راہداری کی بدولت چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سرفہرست ملک بن کر ابھرا، مستقبل میں پاک چین دوستی نئی منازل طے کرکے نئی بلندیوں تک جا پہنچے گی، اقتصادی راہداری منصوبے کو چین اور پاکستان کی قیادت کے وژن کے مطابق حقیقی منزل تک پہنچانے کے لئے ابھی بہت سے مراحل سے گزرنا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply