اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قائداعظم کے نظریات کے مطابق پاکستان کو غیر معمولی ملک بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ہمیں پاکستان کے برانڈ کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہو گا اور زیادہ محنت اور جدت آمیزہ کے ساتھ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بنانا ہے۔ جمہوری اور …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا قائداعظم کی 141 ویں سالگرہ کی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قائداعظم کے نظریات کے مطابق پاکستان کو غیر معمولی ملک بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، ہمیں پاکستان کے برانڈ کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہو گا اور زیادہ محنت اور جدت آمیزہ کے ساتھ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بنانا ہے۔ جمہوری اور آئینی گورننس کی بالادستی کے ذریعے قومیں ترقی کرتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں قائداعظم کی 141 ویں سالگرہ کی تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا افتتاح و زیر مملکت اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی شناخت کا نمائندہ بننا ہے جو اپنی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی اور بقاءکا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ اپنے بنیادی اغراض و مقاصد پر کتنا کاربند ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ کے افکار کو پس پشت ڈال کر ہم ان اغراض و مقاصد پر کیسے کاربند رہ سکتے ہیں۔








