وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ چین کے دورہ کے دوران سی پیک کو وسعت دینے کیلئے زراعت کو بھی اس منصوبہ میں شامل کرنے، صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے، پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دلوانے، چین کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو موجودہ حجم سے دوگنا کرنے اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے، چین آسیان ممالک …

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ چین کے دورہ کے دوران سی پیک کو وسعت دینے کیلئے زراعت کو بھی اس منصوبہ میں شامل کرنے، صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے، پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دلوانے، چین کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو موجودہ حجم سے دوگنا کرنے اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے، چین آسیان ممالک کی طرح ہماری مصنوعات کو بھی ڈیوٹی فری رسائی دے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے برآمدات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بڑھا کر اور اس کی برآمدات میں اضافہ کرکے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے حالیہ دورہ کے دوران وزیراعظم کی قیادت میں چینی قیادت کے ساتھ سی پیک میں زراعت کو شامل کرنے پر بات چیت کی گئی ہے اور زرعی شعبہ میں خصوصاً تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔