وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچاموتھو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچاموتھو نےس جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، ممبران پلاننگ کمیشن اور وزارت کے سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران پاچا موتھو نے آگاہ کیا کہ عالمی بینک اپنے جاری پروگرام کے تحت …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچاموتھو نےس جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، ممبران پلاننگ کمیشن اور وزارت کے سینئر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران پاچا موتھو نے آگاہ کیا کہ عالمی بینک اپنے جاری پروگرام کے تحت رواں مالی سال مختلف منصوبوں کےلئے 1.5 بلین ڈالر کی رقم دے گا۔ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی مالی مدد سے جاری منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانے کےلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں