اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کامیاب آرمی چیف ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی موجودہ غیرمعمولی صورتحال کو دیکھ کر ملک کے مفاد میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئین کے مطابق ہماری پوزیشن واضح ہے اور سپریم کورٹ میں اپنا موقف …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمرکی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کامیاب آرمی چیف ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے خطے کی موجودہ غیرمعمولی صورتحال کو دیکھ کر ملک کے مفاد میں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئین کے مطابق ہماری پوزیشن واضح ہے اور سپریم کورٹ میں اپنا موقف ثابت کریں گے، کوئی ابہام نہیں ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومتی اقدام درست ہے، آرٹیکل 243 بی کے تحت وزیر اعظم کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، صدر وزیر اعظم کی تجویز کی منظوری دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے تحت کابینہ سمری پر دستخط ہو گئے ہیں، عدالتی احترام ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ طریقہ کار درست نہیں تھا، سپریم کورٹ کے اعتراض پر ہم نے نئی سمری منظور کر لی ہے ۔ اسد عمر نے کہا کہ بھارتی اقدامات اور خطے کے حالات سب کے سامنے ہیں، ہم اگر حالت جنگ میں نہیں تو اس کے دہانے پر ضرور کھڑے ہیں اسلئے وزیر اعظم نے خطے کی موجودہ غیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر ملک کے مفاد میں ان کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چھٹے آرمی چیف ہیں جن کی مدت ملازمت میں توسیع کی جا رہی ہے اسلئے حکومت عدالت کے سامنے اپنے فیصلے کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے۔








