وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سینٹر کاکورونا وائرس کی بروقت اور مؤثر تشخیص کیلئے تیار کی گئی ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین قومی حکمت عملی کا باقاعدہ اجراء رواں ہفتے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا وائرس کی بروقت اور مؤثر تشخیص کیلئے تیار کی گئی ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین (ٹی ٹی کیو) قومی حکمت عملی کا باقاعدہ اجراء رواں ہفتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، (آج) جمعہ کو صوبائی قیادت ٹی ٹی کیو پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج اور عملدرآمد پلان سے متعلق نیشنل …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا وائرس کی بروقت اور مؤثر تشخیص کیلئے تیار کی گئی ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین (ٹی ٹی کیو) قومی حکمت عملی کا باقاعدہ اجراء رواں ہفتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، (آج) جمعہ کو صوبائی قیادت ٹی ٹی کیو پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج اور عملدرآمد پلان سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو آگاہ کرے گی، ٹیسٹ ٹریک اینڈ کورنٹین (ٹی ٹی کیو) قومی حکمت عملی کے تحت کثیر تعداد میںآبادی سے کورونا ٹیسٹ حاصل کرکے پازیٹو مریضوں سے روابط اور میل جول والے افراد کو ٹریس کرکے انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا، اس نظام کے تحت یومیہ 20 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت بھی ممکن ہو سکے گی، ٹی ٹی کیو پر تمام صوبوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے، اس پروگرام کے اجرا کے بعد عملدرآمد صوبوں کی ذمہ داری ہو گی، وزارت صحت اور ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی موجودہ رفتار کے مطابق آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کا مزید پھیلائو ہو سکتا ہے اس کیلئے اہم طبی ضروریات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وفا قی وزیر داخلہ بریگیڈ (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ فخر امام،وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی تجارت، ٹیکسائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کوویڈ۔19 ڈاکٹر فیصل سلطان، این سی اوسی کے نیشنل کوآرڈینٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میجر جنرل عامر اکرام، ڈپٹی چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ہدایت دی کہ ڈیٹا میں مشتبہ افراد کے اندارج کے نظام کو بہتر کیا جائے ، نئے اور صحت یاب مریضوں کے درمیان موازنہ کیا جائے تو پتہ لگاتا ہے کہ ذیادہ تعداد ہسپتالوں میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ،ٹریک اینڈ کورنٹین(ٹی ٹی کیو) قومی حکمعت عملی پر تمام صوبائی وزرائ، وزراء صحت اور چیف سیکرٹریز کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے، ہاٹ سپاٹ، سمارٹ لاک ڈائون کی تعریف اور تشریح تیار کر لی گئی ہے جوکہ پروگرام کا حصہ ہے ، اگر اس میں بھی کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ، ٹریک اینڈ کورنٹین (ٹی ٹی کیو) کے حوالے سے تمام صوبوں نے پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کیا ہے ، تمام صوبوں کی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ (آج) جمعہ کو ہونے والے این سی او سی اجلاس میں ٹی ٹی کیو پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج اور عمل درآمد پلان سے آگاہ کریں۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد کویڈ19 نے کہا کہ ٹی ٹی کیو قومی حکمت عملی پر صوبوں کو بریفنگ دی گئی ہے اس پر کسی صوبے نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے ہونے والی اموات پر صوبوں کا کہنا ہے کہ تمام اموات کورونا وائرس سے متاثرین کی نہیں ہیں اس کی تصدیق کے لئے اگر ان تمام جاں بحق ہونے والے افراد کے چھاتی کے ایکسرے اور ریڈیو امیجز سے واضح ہوسکتی ہے کہ مرنے والوں میں سے کورونا وائرس متاثرین کتنے تھے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اس وقت صرف اور صرف علامات ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کے مریضوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں کیونکہ ٹی ٹی کیو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تھا، ٹی ٹی کیو پر مکمل عملدرآمد سے یومیہ کی بنیاد پر 20ہزار افراد کے ٹیسٹ ممکن ہوسکیں گے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر صحت ظفر مرزا نے بتا یا کہ صوبائی وزراء اور ماہرین صحت پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا ایک اجلاس گذشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا ، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کے علاوہ تمام صوبوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔ تمام ممبران نے ٹی ٹی کیو قومی حکمت عملی کا خیر مقدم کیا ،کے پی کے سے اہم نکات اٹھائے گئے جنہیں زیر غور لایا گیا اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ اس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ میں ایک مرتبہ لازمی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹنگ پالیسی این سی او سی کے سامنے پیش کر دی ہے جس میں ٹیسٹ سے متعلق گائیڈلائینز واضح کر دیں گئیں ہیں۔ وبائی امراض کے ماہر رانا صفدر نے اجلاس کو بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے میں درجہ حررات اور مضبوط قوت مدافعت اہم کردار ادا کرتا ہے ، زندگی میں ہونے والے انفیکشن سے بچنے کیلئے ویکسینیشن کرانے سے قدرتی طور پر قوت مدافعت مضبوط ہوجاتی ہے، عمر سے متعلق ہم نے دیکھا ہے کہ کورونا وائرس کا زیادہ ہدف کم عمر یا ذیادہ عمر کے لوگ ہوتے ہیں، درمیانی عمر کے لوگوں میں قوت مدافعت ذیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کا حملہ زیادہ مؤثر نہیں ہوتا۔