وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کا سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی دن سے توانائی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ رمضان المبارک و گرمیوں کے دنوں میں …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی دن سے توانائی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ رمضان المبارک و گرمیوں کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم ہو اور صارفین کو بجلی بلا تعطل فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبوں اور ٹرانسمیشن لائنز کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام شروع کیا ہے جس سے توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنٹرل ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں توانائی سے متعلق تین منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ میں پٹرولیم ٹیسٹنگ سہولیات کی اپ گریڈیشن اور اسلام آباد میں پٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے لیے 293.614 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ توانائی کا دوسرا منصوبہ ڈسٹرکٹ آواران، تحصیل مشکی میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن اور 132 کے وی ایس ٹی ڈی نال مشکی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے 1193.39 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا۔ توانائی کا تیسرا منصوبہ ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز، سندھ میں 500 کے وی مورو گرڈ سٹیشن کے لیے 5404.19 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو مزید منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں 510 ارب کی لاگت کا داسو ہایڈل پاور کا پراجیکٹ کا پوزیسن پیپر مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

Leave a Reply