اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملکی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو غیر مناسب ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملکی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو غیر مناسب ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہی ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں جن سے پاکستانی لوگ محبت کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام کی محبت ہی تو ہے کہ انہوں نے تیسری مرتبہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو ملک کا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی شروع دن سے ہی پر تشدد کاروائیوں میں ملوث رہی ہے اور ان لوگوں نے ملک میں افراتفری اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ دھرنے کے دنوں میں بھی پی ٹی آئی اسی طرح کے کاموں میں لگی رہی اور ہم جب ان لوگوں سے مزاکرات کر رہے تھے اس دوران بھی ان کے کچھ لوگ انتشاری سیاست کو ہوا دے رہے تھے۔ دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا کہ ہم لوگ چڑھائی نہیں کریں گے لیکن اس کے باوجود ان لوگوں نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سمیت پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں تمام فیصلے عمران خان ہی کرتے ہیں جو وہ شیخ رشید سے مشاورت کے بعد کرتے ہیں اور پی ٹی وی سمیت پارلیمنٹ پر چڑھائی کا فیصلہ بھی عمران خان نے شیخ رشید سے مشاورت کے بعد کیا تھا۔









