وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، کلبھوشن کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں …

ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، کلبھوشن کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز نے ملک کے مفاد، دفاع، سلامتی اور تفحظ کیلئے حلف اٹھایا ہوا ہے، ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ کلبھوشن کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو اس وقت مالی خسارہ 9 فیصد تھا جو کم ہو کر 4.6 فیصد رہ گیا ہے۔

Leave a Reply