اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ 18ویں ترمیم پر کوئی مذاکرات نہیں ہوئے البتہ نیب قانون میں ترامیم کے معاملے پر بات ضرور ہوئی ہے، احتساب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا منشور ہے ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ 18ویں ترمیم پر کوئی مذاکرات نہیں ہوئے البتہ نیب قانون میں ترامیم کے معاملے پر بات ضرور ہوئی ہے، احتساب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا منشور ہے ۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ 10 مئی سے پاکستان پہلے جیسا چلنا شروع ہو جائے گا، آہستہ آہستہ بندشیں ہٹائی جائیں گی۔ اسد عمر نے کہا کہ پبلک پالیسی فیصلوں کے اندر تمام چیزوں کو مدنظر رکھا جاتا ہے، ہم معاشی سرگرمیاں کھولنے کی بات کر رہے ہیں جس کا ایک پہلو یہ بھی ہو گا کہ کورونا کا پھیلاﺅ بڑھے گا تاہم تین سے چار ہفتوں تک اس کے اثرات دیکھیں گے پھر اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک بھی آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن ہٹا رہے ہیں اور وہ اپنے لوگوں کو روزگار کمانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا سارا سیٹ اپ سابقہ حکومتوں کا بنایا ہوا ہے، موجودہ حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے، سابقہ حکومتیں خود اس بات کا اعتراف کر رہی ہیں کہ انہیں اپنے دور حکومتوں کے دوران اس کے قانون میں ترامیم کرنی چاہییں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس آنے سے پہلے اپوزیشن کے ساتھ نیب قانون میں ترامیم پر بات چیت ہو رہی تھی، قانونی ٹیم نئے مسودے پر کام کر رہی ہے اور مسودہ تیار ہونے کے بعد اپوزیشن کے ساتھ بیٹھیں گے۔








