اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے حوالے سے تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی معیار کی تاریخی سیریز تیار کی جائیں گی۔ وزارت منصوبہ بندی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے حوالے سے تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی معیار کی تاریخی سیریز تیار کی جائیں گی۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ محض تقریب نہیں بلکہ قومی تجدید اور فکری احیا کا اہم سنگِ میل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار عالمی سطح پر آج بھی موثر ہیں اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا موثر ذریعہ بن سکتے ہیں،حکومت کی جانب سے عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپ کا انعقاد، تاریخی تحقیق اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جائے گا، یہ سیریز پاکستان کی مثبت عالمی شناخت اور فکری ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری سے قومی بیانیہ مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبات کو قومی تعمیرِ نو اور فکری تجدید کا آغاز بنایا جائے گا، قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحقیق پر مبنی، مستند اور عالمی معیار کی تاریخی پروڈکشنز تیار کی جائیں گی،قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔
عالمی مارکیٹس میں پاکستانی تاریخی مواد کی موثر نمائندگی کی تیاری کے حوالہ سے وفاقی وزیرنے کہا کہ قومی ہیروز کے افکار کو نوجوان نسل کے لیے قابلِ فہم اور متاثر کن انداز میں پیش کیا جائے گا، پاکستان کی نظریاتی اساس کو ڈرامہ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تقویت دی جائے گی۔اجلاس میں قومی تاریخ کو سافٹ پاور میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر اتفاق ، تخلیقی صنعت کو ریاستی سرپرستی کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے عزم کا اظہار اور پاکستان کی اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔








