اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول نے نانا کے نظریات پر فاتحہ پڑھتے ہوئے "ابو اور انکی کرپشن بچانے" کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،بلاول زرداری نے مولوی صاحب کیساتھ ملکر کشمیر کو عالمی منظر نامے سے ہٹانے میں نہایت کلیدی کردار ادا کیا۔ہفتہ کوبلاول کی تقریر پر پاکستان تحریک …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدکا بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول نے نانا کے نظریات پر فاتحہ پڑھتے ہوئے "ابو اور انکی کرپشن بچانے” کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے،بلاول زرداری نے مولوی صاحب کیساتھ ملکر کشمیر کو عالمی منظر نامے سے ہٹانے میں نہایت کلیدی کردار ادا کیا۔ہفتہ کوبلاول کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جس مشن کیلئے بلاول کے ابو نے انہیں حادثاتی طور پر چیئرمین کا منصب سونپا اسکی حقیقت آج ایک مرتبہ پھر قوم پر واضح ہوگئی، زرداری نے بلاول کو پیپلزپارٹی کی قیادت اس لئے دی کہ وہ بھٹوازم سے جان چھڑوا کر پورا زور انکی کرپشن اور ذات کے دفاع پر لگائیں،بلاول زرداری شاید میرپور آزاد جموں و کشمیر کے ضمنی انتخاب پر نگاہ ڈالنا بھول گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر پور میں آزاد کشمیر کے عوام نے تحریک انصاف کو کامیاب کرکے دنیا کو بتا دیا کہ کشمیر کا حقیقی سفیر کون ہے،بلاول زرداری نے مولوی صاحب کیساتھ ملکر کشمیر کو عالمی منظر نامے سے ہٹانے میں نہایت کلیدی کردار ادا کیا،ابو اور انکی کرپشن بچانے کا یک نکاتی ایجنڈا لیکر میدان میں ہیں، ابو کے دفاع میں مصروف پرچی والے چیئرمین کو وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں تاریخی خطاب سنائی نہیں دیا۔ مراد سعید نے کہا کہ ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں جبکہ بلاول مودی کے یاروں کا اتحادی ہے ، مودی کو کشمیر ہضم کرنے دیں گے نہ ہی پرچی والے چیئرمین کو اس موضوع پر سیاست چمکانے کا موقع ملے گا۔انہون نے کہا کہبلاول کے والد سے قوم کی چوری شدہ ایک ایک پائی نکلوائیں گے، بلاول نے شاید سی پیک کے جے سی سی کے فیصلے نہیں دیکھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے سی پیک اگلے مرحلے میں داخل ہوکر فاسٹ ٹریک پہ چل رہا اور مغربی رووٹ کو بھی سی پیک میں شامل کر کے حقیقت بنا دیا گیا ہے، سوشل سیکٹر کے پروگرام، غربت کے خاتمے کیلے شامل،زرعی ملک ہونے کی وجہ سے زرعی منصوبے بھی سی پیک میں شامل ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے مہینے وزیراعظم عمران خان سی پیک کے تحت ایکنومک ونز کا بھی افتتاح کرینگے جس سے روزگار کے مواقع اور معیشت کا پہیہ چلے گا۔








