وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، جہاں انصاف ہو گا وہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، قومی دولت لوٹنے والے این آر او مانگ رہے ہیں، کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، جہاں انصاف ہو گا وہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، قومی دولت لوٹنے والے این آر او مانگ رہے ہیں، کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے، عدلیہ کے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے، جہاں انصاف ہو گا وہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، جہاں انصاف نہیں ہو گا وہاں جنگل کا قانون ہو گا، حکومت عوام کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قومی دولت کو بےدردی سے لوٹا ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ایسے لوگوں کو این آر او بھی نہیں ملے گی۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کے اندر تبدیلی آئے گی، قانون سازی بھی ہو گی جبکہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مراد سعید نے کہا کہ پی ایس ایل کے کرکٹ میچز کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان میچز سے قوم متحد ہوئی ہے جبکہ کرکٹ میچز کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔