وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود کی میئر ٹانک صدام حسین بیٹنی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے میئر ٹانک صدام حسین بیٹنی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قاتلانہ حملہ میں صدام بیٹنی کے چار گن مین شہید ہوگئے، میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کے …

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے میئر ٹانک صدام حسین بیٹنی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹانک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قاتلانہ حملہ میں صدام بیٹنی کے چار گن مین شہید ہوگئے، میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں

۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانااسعد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں منتخب نمائندے بھی اب محفوظ نہیں رہے ۔ صوبہ بھر میں جے یوآئی کے منتخب نمائندوں اور کارکنان کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے کے پی کے کی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پی ٹی آئی کی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صدام حسین بیٹنی گزشتہ کئی روز سے ٹانک میں سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف تھے۔

مزید خبریں