اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی سے سندھ حکومت کے اس اقدام کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں مراد سعید نے کہا کہ سپیکر کے علم میں لائے بغیر سندھ …
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کی عالمگیر خان کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی سے سندھ حکومت کے اس اقدام کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں مراد سعید نے کہا کہ سپیکر کے علم میں لائے بغیر سندھ حکومت نے کیسے پر امن احتجاج کرنے والے رکن اسمبلی کو حراست میں لیا، پرامن احتجاج کیلئے نکلنے والوں پر پولیس کے ذریعے تشدد حادثاتی چیئرمین کی حکومت کا سیاہ کارنامہ ہے۔








