وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کا سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کام ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لئے پالیسیاں تیار کرنا ہے‘ ان پر عملدرآمد کی ذمہ داری صوبوں پر ہے‘ وہی اس حوالے سے جواب دے سکتے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کے توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مشاہد اللہ …

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا کام ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لئے پالیسیاں تیار کرنا ہے‘ ان پر عملدرآمد کی ذمہ داری صوبوں پر ہے‘ وہی اس حوالے سے جواب دے سکتے ہیں۔ جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان کے توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ فضائی آلودگی سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔ سموگ کی وجہ صنعتی فضلہ بھی ہے۔ اینٹوں کے بھٹے میں استعمال ہونے والے کوئلہ سے بھی آلودگی پھیلتی ہے۔ کوئلہ سے چلنے والے پاور پلانٹ اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن سے بھی سموگ ہوتی ہے۔ بارش سے سموگ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ بارشیں لیٹ ہونے سے سموگ کا مسئلہ ہے۔ اس حوالے سے جو اقدامات ہونے ہیں وہ صوبوں نے کرنے ہیں۔ ہم صرف پالیسیاں بنا سکتے ہیں ان پر عملدرآمد ہو رہا ہے یا نہیں اس حوالے سے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply