وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خا ن کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خا ن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑا انسانی مسئلہ بن چکا ہے جس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو کوششیں کرنا ہوں گی ،ترقی یافتہ ممالک نے صنعتی ترقی کے نام پر اپنی تجوریاں بھریں لیکن اس کا نقصان پوری دنیا کے ماحول کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان کو …

اسلام آباد ۔ 02 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خا ن نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑا انسانی مسئلہ بن چکا ہے جس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو کوششیں کرنا ہوں گی ،ترقی یافتہ ممالک نے صنعتی ترقی کے نام پر اپنی تجوریاں بھریں لیکن اس کا نقصان پوری دنیا کے ماحول کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے، پاکستان کو اس مسئلہ کی سنگینی کا ادراک ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر مربوط انداز میں کام کررہے ہیں،بنی گالہ میں بوٹینیکل گارڈن قائم کیا جارہا ہے جس کی باﺅنڈری وال کی تعمیر کا 10جنوری کو افتتاح ہوگا۔وہ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) میں سینئر صحافیوں سے کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر پی آئی او سلیم بیگ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں،پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے حالانکہ موسمیاتی تبدیلی کے اسباب میں اسکا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں صنعتی ترقی کے نام پر اپنی تجوریاں بھریں لیکن اسکا نقصان پوری دنیا کے ماحول کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے،صنعتی ممالک نے مادی لالچ کے لئے ایکو سسٹم کوبڑے نقصان سے دوچار کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply