نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ آئندہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ سے اس کی تصدیق کردیں گے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی موسم میں گردآلود مطلع جلد صاف ہوجائے گا‘ ہمیشہ ماحول آلودہ رہا‘ عوام جلد …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ آئندہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ سے اس کی تصدیق کردیں گے
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہا¶س کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی موسم میں گردآلود مطلع جلد صاف ہوجائے گا‘ ہمیشہ ماحول آلودہ رہا‘ عوام جلد ہر طرف خوشی منائیں گے۔ انہوں نے سوموار کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں‘ آئندہ عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ سے اس کی تصدیق کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی موسم ہمیشہ آلود رہا ہے یہ گردآلود مطلع جلد صاف ہوجائے گا‘ جل تھل سے برطرف موسم خوشگوار ہوجائے گا۔ لوگ ہر طرف خوشیاں منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دھرنے والوں کو بھی جان گئے ہیں اور ترقی کی راہ ہموار کرنے والوں کو بھی پہنچان گئے ہیں‘ عمران خان عائشہ گلالئی کا سامنا کرنے سے ڈر رہا ہے۔








