اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پائیدار اور صاف ماحول کے لئے عوامی آگاہی ناگزیر ہے، اس حوالے سے تمام شراکت داروں کو بھرپورکردار ادا کرنا ہو گا۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی وسائل کے منصفانہ استعمال سمیت مناسب اور ماحول دوست اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پائیدار اور صاف ماحول کے لئے عوامی آگاہی ناگزیر ہے، اس حوالے سے تمام شراکت داروں کو بھرپورکردار ادا کرنا ہو گا۔ ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی وسائل کے منصفانہ استعمال سمیت مناسب اور ماحول دوست اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ماحولیات سے متعلق درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے اور اس سلسلے میں دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر پالیسی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ ماحولیاتی انحطاط، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور جنگلی حیات کے شکار جیسے مسائل موجود ہیں، ان کے حل کے لئے ماحولیات، جنگلات اور جنگلی حیات کے مقامی محکموں کا کردار حوصلہ افزاءنہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری شراکت داروں کو چاہئے کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں۔







