وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ان کے وزراءاور وزیراعلیٰ کے پی کے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، جعلی خان کے کاغذات اصلی کیسے ہو سکتے ہیں، صوبہ کے پی کے اور بلوچستان میں پی پی پی کا ایک صوبائی ممبر نہیں پھر بھی تین، تین لوگ کھڑے کئے ہیں، منڈی لگانے …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ان کے وزراءاور وزیراعلیٰ کے پی کے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، جعلی خان کے کاغذات اصلی کیسے ہو سکتے ہیں، صوبہ کے پی کے اور بلوچستان میں پی پی پی کا ایک صوبائی ممبر نہیں پھر بھی تین، تین لوگ کھڑے کئے ہیں، منڈی لگانے والوں کو کھلی چھٹی ملتی ہے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے موقع پر منڈی لگانے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ جو منڈی نہیں لگا رہے تھے ان کو ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے دیا جا رہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں پی پی پی کا ایک رکن اسمبلی نہیں لیکن پھر بھی تین، تین لوگوں کو کھڑا کیا گیا ہے تاہم عوام کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔