وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرزسید علی حیدر زیدی کاگوادر بزنس سینٹر میں ایکسپو کے افتتاح تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔28مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرزسید علی حیدر زیدی نے گوادر بزنس سینٹر میں ایکسپو کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی وملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں سازگار ماحول کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے۔ گوادر اپنے محل وقوع سے دنیا بھر میں …

کوئٹہ۔28مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرزسید علی حیدر زیدی نے گوادر بزنس سینٹر میں ایکسپو کے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی وملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے ساتھ انہیں سازگار ماحول کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے۔ گوادر اپنے محل وقوع سے دنیا بھر میں خاص اہمیت کا حامل ہے افتتاحی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ احکام اور سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاح تقریب سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر احمد کاشانی چائنہ اور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین مسٹر زونگ باو¿ڑانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین محل وقوع کا حامل شہر اور تجارتی مراکز بلوچستان سمیت ملک بھر کی معاشی ترقی میں خاص کردار ادا کرسکتاہے مقررین نے کہا کہ تجارتی مرکز کی حیثیت رکھنے اولا یہ شہر برآمدات ،زرمبادلہ ،روزگار بڑھانے کا بہترین سبب بن سکتا ہے ایکسپو 2019میں ملکی اور غیر ملکی صنعت کار اور سرمایہ کار شرکت کررہے ہیں ایکسپو 29 مارچ تک جاری رہے گا بعدازاں وفاقی وزیربرائے میری ٹائم افیئرزسید علی حیدر زیدی رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی سمیت اعلی احکام اور پاکستان چائنہ کے سرمایہ کاروں نے بزنس سینٹر منعقدہ ایکسپو 2019 کے اسٹال کا معائنہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply