اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار مسلسل محنت ‘سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے ‘بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے پر ایک اور ممتاز عالمی درجہ بندی ادارے ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی قلیل اور طویل مدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کو برقرار رکھا ہے ‘عالمی ادارے پاکستان کے اقتصادی امکانات سازگار رہنے …
وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیزکی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار مسلسل محنت ‘سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے ‘بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے پر ایک اور ممتاز عالمی درجہ بندی ادارے ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگز“ (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی قلیل اور طویل مدتی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ ”بی“ کو برقرار رکھا ہے ‘عالمی ادارے پاکستان کے اقتصادی امکانات سازگار رہنے اور ملک کے خارجی اور مالیاتی عوامل کے استحکام کی تائید کررہے ہیں‘اپوزیشن کے چند اراکان جن کا ایجنڈا مایوسی پھیلانا ہے وہ ہر کامیابی ‘معاشی استحکام کو منفی طور پر عوام کے سامنے پیش کر رہا ہے‘عوام بہتر جانتی ہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار سنبھالتی ہے تو ملک میں معاشی استحکام ‘عوامی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوتا ہے‘معاشی ترقی کا سہرا وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کے سر ہے جوپانامہ لیکس میں نام نہ ہونے کے باجود کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ‘انسداد دہشت گردی کا اشتہاری جو اداروں کو گالی دینے ‘اداروں سے بھاگنے میں ماہر ہے کوالیکشن کمیشن نے ایک منٹ میں معافی دیدیا ہے اور سپریم کورٹ میں بھی ہفتوں اور مہینوں کی مہلت مل جاتی ہے۔وہ منگل کی شام پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ طویل مدتی درجہ بندی کیلئے صورتحال بدستور مستحکم ہے۔ ”سٹینڈرڈ اینڈ پوورز“ توقع رکھتا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا رہے گی اور میکرو اکنامک استحکام، مالیاتی و بیرونی زد پذیری میں کمی اور نمو کی حامل اصلاحات کے فروغ کے ذریعے کلیدی اقتصادی اہداف برقرار رہیں گے۔








