وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

الیکشن ریفارمز کے تحت جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) نجکاری کے وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے تحت پاکستان کو بہتر بنانے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیا جا رہا ہے، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے تحت ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی …

الیکشن ریفارمز کے تحت جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) نجکاری کے وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے تحت پاکستان کو بہتر بنانے اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کیا جا رہا ہے، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے تحت ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آئینی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام سیاسی رہنماﺅں اور جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، مسلم لیگ (ن) میں انتشار اور گروہ بندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مخالفین جھوٹے پروپیگنڈا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے سلسلہ میں عالمی ماہرین اور رہنماﺅں، سفارتکاروں، اتحادی جماعتوں اور سیاسی رہنماﺅں کے ساتھ پارلیمان کے اندر بھی مشاورت کی جائے گی، یہ مشاورت صرف پارلیمان تک محدود نہیں رکھی جائے گی بلکہ اس حوالہ سے عوام کی رائے بھی حاصل کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو نوکریاں دی جا سکیں، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور اشیاءضروریہ کی قیمتیں کم کرکے ہر شہری کو مراعات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے تحت حکومت چاہتی ہے کہ ملک کا ہر شہری یہ بات محسوس کرے کہ اسے رعایت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف جماعتوں کی خواہش پر 2 سال کیلئے دارالحکومت کو بند کرکے دھاندلی کا شور مچایا گیا جبکہ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالف ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت سول نافرمانی، پارلیمان کے گھیراﺅ اور پی ٹی وی پر حملہ کے ذریعے ملک کو چلنے سے روکنا چاہتے ہیں جبکہ یہ بظاہر درس دیتے ہیں کہ اداروں اور آئین کا تحفظ کیا جائے لیکن مختلف سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما آئینی اداروں کی تذلیل کرتے ہیں۔

Leave a Reply