وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے پاکستان میں رومانیہ کے نئے سفیر نکولی گوئیہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے پاکستان میں رومانیہ کے نئے سفیر نکولی گوئیہ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور انہیں اپنی وزارت، متعلقہ محکموں اور زرعی فصلوں کی بہتر اور فاضل پیداوار سے متعلق بھی بتایا۔ رومانیہ کے سفیر نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے پاکستان میں رومانیہ کے نئے سفیر نکولی گوئیہ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے سفیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور انہیں اپنی وزارت، متعلقہ محکموں اور زرعی فصلوں کی بہتر اور فاضل پیداوار سے متعلق بھی بتایا۔ رومانیہ کے سفیر نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ رومانیہ کے سفیر کو جب یہ بتایا گیا کہ 17 لاکھ پاکستانی متحدہ عرب امارات میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تو انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زراعت اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار کیلئے ایک بہتر منڈی ثابت ہو سکتا ہے، دونوںاطراف سے اس بات پر رضا مندی کا اظہار کیا گیا کہ مختلف شعبوں خصوصاً حلال گوشت، ڈیری، زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے جائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply