وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمان کا سینیٹ میں نکتہ ءاعتراض کا جواب

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید بنیادی کمیونٹی سکولز تعمیر نہیں کئے جا رہے۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گذشتہ تین سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ سکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید بنیادی کمیونٹی سکولز تعمیر نہیں کئے جا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر شیری رحمان، سحر کامران، عائشہ رضا فاروق اور دیگر ارکان کے نکتہ ءاعتراض کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2011ءمیں سابق حکومت نے بنیادی کمیونٹی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر وہ بحال کر دیئے گئے لیکن اب نئے سکول نہیں بنائے جا رہے اور یہ ایسے سکول ہیں جو آبادی سے دور ہوتے ہیں اور ان میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ طلباءکے لئے کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے اب بورڈز سے پوزیشنیں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور تمام صوبے بھی اس پر کام کر رہے ہیں۔ 2013ءکے بعد سے تعلیم کے شعبہ میں وفاقی اور صوبائی سطح پر اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply