وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، بردبار اور باوقار شخصیت تھے جنہوں …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، بردبار اور باوقار شخصیت تھے جنہوں نے سیاست، تعلیم اور صحافت کے میدانوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مرحوم کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ایک سچے محبِ وطن، بااصول سیاستدان اور علم و قلم کے امین تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور کردار سے معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔