وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جی سیون ٹو میں گیس لیکیج دھماکے سےجاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ملاقات، سانحے پر تعزیت کا اظہارکیا

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے منگل کو جی سیون ٹو اسلام آباد میں گیس لیکیج دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس میں 8 …

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے منگل کو جی سیون ٹو اسلام آباد میں گیس لیکیج دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، 12 افراد زخمی ہیں جن میں سے چار زیر علاج ہیں جبکہ 8 افراد کو علاج معالجہ کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حادثہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا، واقعہ شادی والے گھر میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو حکومت کی طرف سے امداد دی جائے گی اور جو نقصان ہوا ہے اس کا ہر ممکن حد تک ازالہ بھی کیا جائے گا اور قابل گھروں کی مرمت میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس لیکج انسانی غفلت تو ہو سکتی ہے لیکن اسے مجرمانہ غفلت نہیں کہا جا سکتا۔

مزید خبریں