وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو خراج تحسین

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے نازک وقت میں امن کے قیام کےلئے ان کی مسلسل سفارتی کاوشیں ، عالمی رہنماؤں سے رابطے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ جنگ روکنے اور خطے میں استحکام لانے …

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے نازک وقت میں امن کے قیام کےلئے ان کی مسلسل سفارتی کاوشیں ، عالمی رہنماؤں سے رابطے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ جنگ روکنے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے پوری توانائی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ پیر کو ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، یہ انتھک محنت اور وابستگی ایک ایسے رہنما کی عکاسی کرتی ہے جو صرف بیانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے امن کے قیام کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔