وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی خواتین کے خلاف سے متعلق مسائل پر کام کرنے والی پارلیمانی کمیٹیوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی خواتین کے خلاف سے متعلق مسائل پر کام کرنے والی پارلیمانی کمیٹیوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق مسائل پر کام کرنے والی پارلیمانی کمیٹیوں کو مکمل ادارہ جاتی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی کمیٹی کی طرف سے کسی وزیر یا سرکاری محکمے سے معلومات طلب کرنے پر ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو حکومت کی طرف سے مکمل حمایت حاصل رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارلیمانی کمیٹیوں کے درمیان تعاون بہتر حکمرانی اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔قبل ازیں سینیٹرز نے خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات میں سزا کی شرح بڑھانے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نشیں سینیٹر شیری رحمان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی غیر موجودگی میں ایوان کی کارروائی کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹ سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور تمام صوبوں سے تحقیقات، مقدمات کی پیروی اور سزا کی شرح سے متعلق تفصیلی رپورٹس حاصل کریں۔