وفاقی وزیر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے لیکن نیازی اینڈ کمپنی کا حساب نہ دے کر عمران خان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، خیبر بینک کو لوٹنے والے دوسروں کے احتساب سے پہلے خود کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں، مسلم لیگ …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے لیکن نیازی اینڈ کمپنی کا حساب نہ دے کر عمران خان احتساب سے بھاگ رہے ہیں، خیبر بینک کو لوٹنے والے دوسروں کے احتساب سے پہلے خود کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 34 شمالی میںمسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوہرے معیار کی سیاست نہ کریں، وہ دوسروں کیلئے احتساب لیکن اپنے استثنیٰ چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ان کی مفاد پرستی کی سیاست کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے خطہ میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا، لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

Leave a Reply