وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔10جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کرنے والی صنعتوں کو ترجیح دی جارہی ہے‘ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں پرانے پلانٹ لگے ہیں جو زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا وقفہ سوالات کے دوران نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ پنجاب میں صنعتوں کی جانب سے …

اسلام آباد ۔10جنوری(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کرنے والی صنعتوں کو ترجیح دی جارہی ہے‘ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں پرانے پلانٹ لگے ہیں جو زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا وقفہ سوالات کے دوران نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ پنجاب میں صنعتوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی توانائی کے اعداد و شمار اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ زیادہ توانائی استعمال کرنے والی صنعتوں‘ جیسے سیمنٹ اور سریا کی صنعت میں توانائی کے استعمال کے اعداد و شمار جمع کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کافی کام ہوا ہے۔

Leave a Reply