وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اہم اجلاس، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراءتوانائی، تقسیم کار کمپنیوں،توانائی کے صوبائی محکموں اور این پی سی سی کے حکام کی شرکت،بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اہم اجلاس

مزید خبریں
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اہم اجلاس، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراءتوانائی، تقسیم کار کمپنیوں،توانائی کے صوبائی محکموں اور این پی سی سی کے حکام کی شرکت،بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراءتوانائی، وزارت پانی و بجلی، این ٹی ڈی سی، توانائی کے صوبائی محکموں، تقسیم کار کمپنیوں اور این پی سی سی کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال کے آخر اور اگلے سال کے شرو ع میں نئی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کیلئے نئے منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام نے بھی بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیسکو، آئیسکو، گیپگو، لیسکو، میپکو اور میسکو میں بجلی کی تقسیم کے حوالے سے 99 فیصد رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں جبکہ سیپکو اور کیسکو میں کام جاری ہے جسے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں بے گاس کے پیداوار پلانٹ سے بجلی کی خریداری کا معاملہ فوری طور پر سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی زیر غور لائے گی۔








