اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کے پی کے کی حکومت کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے …
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے کے پی کے کی حکومت کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سمیت وزارتِ پانی وبجلی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کے پی کے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خواجہ آصف نے بجلی کی ترسیل اور جاری منصوبوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کو در پیش مسائل حک کرنے کی ہداےت کی۔








