وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کی قلت پر قابو پالیا ہے‘ بجلی کی پیداوربڑھانے کے لئے اہداف مقرر کئے ہیں، بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنائیں گے، شمسی توانائی سے سستی بجلی کے حصول کے لئے کام کررہے ہیں، نیٹ میٹرنگ کے نظام کو آسان کیا جائے گا، توانائی کی ضروریات …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کی قلت پر قابو پالیا ہے‘ بجلی کی پیداوربڑھانے کے لئے اہداف مقرر کئے ہیں، بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر بنائیں گے، شمسی توانائی سے سستی بجلی کے حصول کے لئے کام کررہے ہیں، نیٹ میٹرنگ کے نظام کو آسان کیا جائے گا، توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے حکومت نے متعدد منصوبے لگائے، ابھی ہمیں بجلی کی فراہمی کا بہتر نظام کرنا ہے‘ شمسی توانائی سے سستی بجلی کا حصول ممکن ہے جس پر کام کررہے ہیں‘ صارفین کے لئے نیٹ میٹرنگ آسان اور مشکلات سے پاک بنا رہے ہیں۔ بدھ کو کامسیٹس میں نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی کو وپرا کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ حکومت نے سخت محنت سے توانائی کی قلت پر قابو پایا ہے ابھی ہمیں بجلی کی فراہمی کا بہتر نظام کرنا ہے۔ بجلی چوری اور گردشی قرضے پر قابو پانا ہے حکومت نے بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں مستقبل کے لئے اہداف مقرر کئے ہیں۔ توانائی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے حکومت نے متعدد منصوبے لگائے دنیا بھر میں نیٹ میٹرنگ ایک کامیاب تجربہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply