وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی چین کے نئے سفیر ژاﺅ ژنگ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے ، سرمایہ کاروں کو درپیش کسی قسم کی مشکلات کے ازالہ کیلئے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ان سے انفرادی سطح پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے ، سرمایہ کاروں کو درپیش کسی قسم کی مشکلات کے ازالہ کیلئے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ان سے انفرادی سطح پر رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہم ہیں اور دوطرفہ تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ ژنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پاکستان میں سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاور ڈویژن کا پہلا دورہ کیا۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے بجلی کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سطح پر خدمات کی اہمیت اور بجلی کی ترسیل و تقسیم میں نجی شعبہ کی شمولیت کے حوالہ سے مجوزہ قانون سازی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو اس میں شرکت کی دعوت دی کیونکہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق چینی سرمایہ کاروں کی مدد سے کافی حد تک دور ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply