اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں میں لیٹر آف سپورٹ اور لیٹر آف انٹنٹ کے اجراءاور توسیع و ٹیکس کے استثنیٰ کے معاملہ پر جلد پیش رفت ہوگی، اور سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ وہ جلد سے جلد بجلی سسٹم میں شامل کرا سکیں، …
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی سی پیک منصوبوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اجلاس میں ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں میں لیٹر آف سپورٹ اور لیٹر آف انٹنٹ کے اجراءاور توسیع و ٹیکس کے استثنیٰ کے معاملہ پر جلد پیش رفت ہوگی، اور سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ وہ جلد سے جلد بجلی سسٹم میں شامل کرا سکیں، انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کرکے گوادر کول پاور پراجیکٹ اور سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے زمین کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔جمعہ کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے یہ ہدایت چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں میں معاونت، مسائل کے حل اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ان منصوبوں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ منعقد ہ اجلاس کے دوران جاری کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پاور ڈویژن یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے جبکہ چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیان ژاﺅ جنہیں چینی سفارتخانہ نے سی پیک بجلی منصوبوں کیلئے فوکل پرسن نامزد کیا ہے ، انہوں نے وفاقی وزیر کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔







