وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان سے جرمنی کی ممتاز کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) جرمنی کی ممتاز کمپنیوں کے ایک گروپ نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی کی ان کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل کے وفد نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) جرمنی کی ممتاز کمپنیوں کے ایک گروپ نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی کی ان کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل کے وفد نے جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ حکومت مو¿ثر پالیسی سازی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بجلی کے شعبہ کے چیلنجوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں جدید گرڈ کے نظام، سمارٹ میٹرز اور اے بی سے کنڈکٹرز کی تنصیب اہم اقدامات ہیں جن پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے دستیاب منصوبوں کی فہرست پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں آن لائن نظام کے ذریعے ان منصوبوں کیلئے درخواست دے سکیں گی اس سے معاملات کو شفاف بنانے اور سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور پائیدار وسائل کے ذریعے توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے متبادل توانائی کے منصوبوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔