وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کی آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف سے ملاقات

سزہاﺅ/چین ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے چین میں بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پاورڈویژن نے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں …

سزہاﺅ/چین ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے چین میں بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر توانائی پرویز شہبازوف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پاورڈویژن نے اپنے ہم منصب کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ آذربائیجان سرمایہ کاری اور مشترکہ تعاون سے استفادہ کرے گا۔ آذربائیجان کے وزیر توانائی نے پاکستان کی علاقائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کاسا 1000 اور تاپی جیسے منصوبوں سمیت پاکستان میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک باہمی فائدے کے لئے تعاون کو فروغ دیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن سے چین کی متعدد ممتاز کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ پاکستان کے فعال اور تیزی سے ترقی کرتے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔