اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے اہلکاروں کو پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند سے بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کے لئے چوکس رہنا چاہئے ۔جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو …
این ٹی ڈی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے اہلکاروں کو پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند سے بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کے لئے چوکس رہنا چاہئے-وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے اہلکاروں کو پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا میں دھند سے بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کے لئے چوکس رہنا چاہئے ۔جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور سیبکو کے سی ای او کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنی چاہئے تاکہ دھند کی وجہ سے بجلی کے نظام میں کسی قسم کی پیدا ہونے والی کوئی بھی خرابی بروقت دور کی جاسکے اس کے علاوہ ایمرجنسی ٹیموں کو بھی ہر وقت تیار رہنا چاہئے جبکہ نگرانی پر متعین افسران بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کسی قسم کی فنی خرابی دور کرنے کے لئے دستیاب ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ ہمارے لئے ایک چیلنج ہے کیونکہ بجلی کی لائنیں سڑکوں سے دور بھی ہوتی ہیں اور دھند کی وجہ سے بھی رکاوٹوں کا سامنا رہتا ہے۔








