اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات اور مسائل کی دلدل سے نکل رہا ہے، عالمی ادارے 2030ءمیں پاکستان کو دنیاکی20 ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست میں شامل کرکے اس حقیقت کا اعتراف کررہے ہیں، ملک کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اورپالیسیوں کا تسلسل ناگزیر تقاضا ہے۔ وہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا قومی کتاب میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات اور مسائل کی دلدل سے نکل رہا ہے، عالمی ادارے 2030ءمیں پاکستان کو دنیاکی20 ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست میں شامل کرکے اس حقیقت کا اعتراف کررہے ہیں، ملک کی ترقی کے لئے سیاسی استحکام اورپالیسیوں کا تسلسل ناگزیر تقاضا ہے۔ وہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی سرپرستی میں نیشنل بک فاﺅنڈیشن (این بی ایف)کے آٹھویں تین روزہ قومی کتاب میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی، ممتاز ادیب، شاعر اور چئیرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی، سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن اور این بی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کتاب میلے کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے عرفان صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہاکہ میلے کا عنوان ”کتاب۔زندگی،امید ،روشنی“ بہت برمحل ہے کیونکہ اس وقت اسی پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔









