وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کی تیل و گیس کے شعبے سے منسلک کمپنیاں علاقائی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزارت پٹرولیم میں کمپنیوں کی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کی تیل و گیس کے شعبے سے منسلک کمپنیاں علاقائی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزارت پٹرولیم میں کمپنیوں کی سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کے شعبے سے منسلک کمپنیاں ہنگو اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں مقامی غیر ماہر افرادی قوت کو روزگار فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ کمپنیاں ایسی سڑکوں کی مرمت کا بندوبست ترجیحی بنیادوں پر کریں جو ان کے آپریشن کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔اجلاس میں37 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر، ہنگو میں واٹر سٹوریج، سمال ڈیم کے قیام جیسے منصوبوں کے لیے ضروری فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے کمپنیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وفاقی وزیرپٹرولیم نے تیل و گیس کے شعبے سے منسلک کمپنیوں کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کی تعمیر ،ہسپتالوں کی تعمیر، تعلیمی اداروں کے قیام جیسے منصوبوں پر توجہ دیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے اس موقع پر کمپنیوں کو دل کھول کر سماجی بہبود کے منصوبوں میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں او جی ڈی سی ایل،مول اور ایم پی سی ایل کے حکام شامل تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply