وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمرایوب خان کا آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور تیل و گیس میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، قابل تجدید توانائی اور پٹرولیم پالیسی کا اعلان جلد کر دیاجائے گا، بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں 40 ارب ڈالر اور تقسیم کے شعبہ میں 20 ارب ڈالر …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور تیل و گیس میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، قابل تجدید توانائی اور پٹرولیم پالیسی کا اعلان جلد کر دیاجائے گا، بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں 40 ارب ڈالر اور تقسیم کے شعبہ میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے، لائن لاسز میں کمی اور واجبات کی وصولی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائیں حکومت انہیں تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پیر کو یہاں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمرایوب نے کہاکہ حکومت ملک میں صاف شفاف پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہو گا۔ سی پیک کے تحت ملک میں بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اس سے ہمارے صنعتی، زرعی اور دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے۔ قابل تجدید پالیسی کی تیاری میں نجی شعبہ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ یہ پالیسی کابینہ کمیٹی برائے توانائی، کابینہ اور پھر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے مہنگے بجلی کی بجائے سستی بجلی پیداہو گی

مزید خبریں