وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب کو پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے‘ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے مطابق وزیراعظم کو عدالت کے سامنے اپنا دفاع کرنے کا …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب کو پاناما پیپرز کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے‘ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے مطابق وزیراعظم کو عدالت کے سامنے اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف سازش کا الزام نہیں لگا رہے مگر ہر ایسا اقدام جس سے ملکی معیشت کمزور ہو اس کو سازش سمجھا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین گزشتہ چار سالوں سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ عوام میں مسلم لیگ (ن) کی دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

Leave a Reply