وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین سے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے ہفتہ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے یاسر شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے آئندہ میچوں میں یاسر شاہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔