وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادنخان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادنخان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔ وہ ایکسین جہلم محکمہ انہار کی جانب سے منصوبے کے بارے میں دی گئی بریفنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اطلاعات نے منصوبے میں …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسول بیراج سے پنڈ دادنخان تک نہری منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ عوام کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں۔ وہ ایکسین جہلم محکمہ انہار کی جانب سے منصوبے کے بارے میں دی گئی بریفنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اطلاعات نے منصوبے میں درپیش رکاوٹوں کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی ہر 15 روز کی بنیاد پر منصوبے پر جاری کام کے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کرے گی۔