اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے سری نگر میں کشمیری رہنما دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ظالم وقابض افواج اور حکمرانوںپر پرُامن تحریک آزادی کا اتنا زیادہ خوف طاری ہو چکا ہے کہ اب وہ عورتوں اور بچوں کو بھی گرفتار کرنے …
وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر کی سری نگر میں آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے سری نگر میں کشمیری رہنما دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ظالم وقابض افواج اور حکمرانوںپر پرُامن تحریک آزادی کا اتنا زیادہ خوف طاری ہو چکا ہے کہ اب وہ عورتوں اور بچوں کو بھی گرفتار کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ہیں۔جمعرات کو جاری بیان میں انہوںنے کہا کہ بھارتی قابض فوج کے مظالم کشمیری عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہیں کر سکتے ۔ اوروہ ان ظالموں اور جابروں سے آزادی ہر صورت میں چھین کررہیں گے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی سرکار اور قابض بھارتی فوج کشمیری عوام کو اُن کے حق خود ارادیت اور آزادی حاصل کرنے سے زیادہ دیر تک نہیں روک سکتے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو دُنیا سے چھپانے کی خاطر بھارت سرکارنے سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے جس سے اُس کا ایک اورمکرو چہرہ دُنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموںپر عیاں ہو گیا ہے۔








