اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تناظر میں چین سے بڑھتی ہوئی تجارت کو مدنظررکھتے ہوئے سُست ڈرائی پورٹ کو اپ گریڈ کرنے اور خنجراب کے مقام پر فسلیٹیشن سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس پر پیش رفت جلد ممکن بنائی جائے۔ وہ اسلام آباد …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہرکا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تناظر میں چین سے بڑھتی ہوئی تجارت کو مدنظررکھتے ہوئے سُست ڈرائی پورٹ کو اپ گریڈ کرنے اور خنجراب کے مقام پر فسلیٹیشن سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس پر پیش رفت جلد ممکن بنائی جائے۔ وہ اسلام آباد میں سُست ڈرائی پورٹ کی اپ گریڈیشن گلگت بلتستان میں ایکسپورٹ اور خنجراب کے مقام پر فسلیٹیشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر و گلگت بلتستان پیر بخش جمالی کے علاوہ ڈی جی این ایل سی، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل کے علاوہ گلگت بلتستان کونسل ،حکومت گلگت بلتستان اور این ایل سی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔








