وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا ایڈمنسٹریٹرکشمیر پراپرٹی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور۔12 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو وہ منصوبے دیئے گئے ہیں جن کیلئے آزاد کشمیر کے عوام دہائیوں سے خواہش مند تھے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے پلاننگ ڈویژن کو ہدایات جاری کردی ہیں، آزاد کشمیر میں آئندہ تین سال میں 22 ارب …

لاہور۔12 جنوری (اے پی پی )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو وہ منصوبے دیئے گئے ہیں جن کیلئے آزاد کشمیر کے عوام دہائیوں سے خواہش مند تھے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ بڑھانے کیلئے پلاننگ ڈویژن کو ہدایات جاری کردی ہیں، آزاد کشمیر میں آئندہ تین سال میں 22 ارب روپے کی لاگت سے 1450 کلومیٹر طویل اعلیٰ معیار کی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی،وزیر اعظم نے مظفر آباد‘ میر پور ، منگلا ایکسپریس وے اور مظفر آباد‘ مانسہرہ شاہراہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بھمبر کوٹلہ گجرات شاہراہ کو بھی سی پیک کا حصہ بنانے پر غور کیاجائے گا،وہ جمعرات کو کشمیر روڈ لاہور پر نئے تعمیر ہونیوالے ایڈمنسٹریٹرکشمیر پراپرٹی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے

مزید خبریں

Leave a Reply